پاکستانتازہ ترین

وعدہ کرتا ہوں خون رائیگاں نہیں جائیگا، صدر کا وزیرستان حملے کے شہداء کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

صدر آصف زرداری نے میر علی شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگرد کارروائیاں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ دہشتگردوں سے جوانوں کے بہائے گئے خون کا حساب لیں گے، ہمارے بہادر بھائی، بیٹے اور دوست سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاکستان کے عوام اور فوج ایک ساتھ ہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکاراور دو افسر شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کی نماز جنازا چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں صدر آصف زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker