پاکستانتازہ ترین

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2 شروع کرنے کا حکم

وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو 15اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین سمیت محکمہ داخلہ کےدیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی جنہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جس طرح غیر قانونی غیر ملکی اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ضلعوں میں قائم ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا اور پھر ڈی پورٹ کیا گیا اسی طرح اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو بھی پہلے رضا کارانہ طور پر واپس افغانستان جانے کیلئے کہا جائیگا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے جس کی وجہ سے ماضی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ٹریس کرنے میں جو مشکلات درپیش آئیں وہ اب نہیں ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker