پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کے سیاحتی مقامات 5 دن بند رکھنے کا اعلان

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کے سیاحتی مقامات 5 دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5، 6 اور 7 بند رہیں گے، عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے 19 مارچ تا 23 مارچ تک ٹریل کا رُخ نہ کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہائی کنگ ٹریلز صبح 5 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے بعد ٹریلز کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker