پاکستانتازہ ترین

وزیر خزانہ سے امریکی سفیرکی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل پر امریکی حمایت کا بھی تذکرہ ہوا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان میں ٹیکسوں کے انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکاکے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

وزیر خزانہ نےامریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker