پاکستانتازہ ترین

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker