پاکستانتازہ ترین

اثاثہ جات کیس: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی پراعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے ، علی امین پر اب اعتراض نہیں کیا جاسکتا اور الیکشن کمیشن کے پاس علی امین کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔

رشوت لینے والے افسرکے سرپر اینٹ مارو اور نام میرا لو: وزیراعلیٰ کے پی کا عوام کو مشورہ

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ وہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے۔

بعد ازاں عدالت نے علی امین کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔

پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker