پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

محسن نقوی نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

یونان کشتی حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا: وزیر داخلہ
ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کشتی حادثے میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنیکی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپےکی قدر میں بہتری آئی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ایف آئی اے کو حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker