پاکستانتازہ ترین

پرویزالٰہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ

پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔ ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔

پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker