پاکستانتازہ ترین

این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، لیگی امیدوار عبد الرحمان کانجو کامیاب قرار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں (ن) لیگ کے امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں سے لیگی امیدوار عبد الرحمان خان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس پر لیگی امیدوار عبد الرحمان کانجو کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آزاد امیدوار رانا فراز نون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker