پاکستانتازہ ترین

برطانوی بادشاہ چارلس کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی کینسر میں مبتلا

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے بعد شہزادی کیٹ میڈلٹن بھی کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر کیٹ میڈلٹن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں اور سازشی خیالات پوسٹ کیے جا رہے تھے۔

تاہم پرنسز آف ویلز نے جمعہ کو ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور مرض کا ابتدائی علاج شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری میں لندن میں میرے معدے کی سرجری ہوئی جوکہ کامیاب رہی، اس وقت کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے مختلف ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے بتایا کہ کینسر کی تشخیص کے بعد میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کہ مجھے کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے اور میں اب اس علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker