پاکستانتازہ ترین

پشاور:کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

پشاور میں مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر ہونے والے جھگڑے پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ متھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مقتولین کی جانب سے ملزمان کے کھیتوں میں مبینہ طور پر پانی چھوڑ دیا گیا۔

ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعےکا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker