پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور ایک اورنوجوان کی جان لےگیا

فیصل آباد میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کا رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق ڈجکوٹ روڈ پر افطاری کا سامان لے کر جارہا تھا کہ پٹنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول آصف سات بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس نے بی بی اے کی ڈگری حاصل کررکھی تھی۔

نوجوان کے بھائی یاسر کا بتانا ہے کہ آصف کی عید کے بعد شادی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں۔

سی پی او علی محمد ضیا نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کو معطل کردیا جبکہ نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مقتول کے بھائی یاسر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker