پاکستانتازہ ترین

پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں ، افغان طالبان کمانڈر کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہو گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے جس میں تحریکِ طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر ہدایات دیتا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو میں کمانڈر کہتا سنائی دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، منصوبے کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباد اللّٰہ کے احکامات پر تیار ہیں۔

ویڈیو میں دہشتگرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی ظاہر کرتے دکھائی دے رہے ہیں ،دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت کا اس ویڈیو پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلسل مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے ، افغان حکومت کی بارہا یقین دہانی کے باوجود افغان سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker