وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے جبکہ وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ تجارت، وزیرِ توانائی ، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ پلاننگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ای سی سی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی۔
ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، توانائی ، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔



