پاکستانتازہ ترین

ڈی آئی خان میں فورسزکا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کی زد میں آکر ڈی جی زراعت بھی جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے تخریب کاروں کیخلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک، ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں مشتبہ افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی شناخت جاری ہے، جاںبحق ہونیوالوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ افراد میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker