پاکستانتازہ ترین

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

06 تا 24 مارچ 2024 کے دوران منشیات 12 میٹرک ٹن ،سولرپینلز اور انورٹرز تعداد 1135،سگریٹس 410 کارٹنز اور 39260 لیٹرز ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔

دیگر اسمگلنگ کی اشیاء جس میں چینی، یوریا کھاد،چائنہ سالٹ، ٹائرز اورنان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل تھیں، کو ضبط کیا گیا۔

یہ کاروائیاں ژوب، قلعہ سیف اللہ،نوشکی،بارکھان،پنجپائی، چمن، ڈیرہ اللہ یار اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔

ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 1927 ملین لگائی گئی ہے۔ تمام اشیاء قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے، جسے ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker