پاکستانتازہ ترین

ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں البتہ وہ ایم کیوایم کےامیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔

دوسری جانب نجیب ہارون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 6 جنوری سے ایم کیو ایم کےساتھ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker