پاکستانتازہ ترین

پی پی سندھ سے سینیٹ کی 10 نشستوں پر کامیاب، آزاد امیدوار واوڈا بھی سینیٹر منتخب

پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 19 امیدوار مد مقابل تھے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر ، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔

خواتین کی نشست پر پی پی روبینہ قائم خانی، قراۃ العین مری جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سرمدعلی اور ضمیرگھمرو کامیاب قرار پائے۔

اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker