پاکستانتازہ ترین

غیر قانونی طور پر رکن بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن ارکان کے حوالے سے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر رکن بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، ہم کسی طور پر اپنے آئینی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،ہم آئین کے تحفظ کےلیے ہر اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے، ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے، آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوتے ہیں جو کہ نہیں کرائے گئے جب کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیاگیا، مخصوص نشستیں چھین لی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker