پاکستانتازہ ترین

عالمی بینک کی آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جب کہ مالی سال2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کے مطابق کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker