پاکستانتازہ ترین

میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کر دیا، اب عدالتی اصلاحات پر عمل کریں گے: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت پر 90 فیصد عمل کردیا ،اب عدالتی اصلاحات پرعمل کریں گے۔

ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پرنوڈیرو میں تقریب سےخطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے آئین اور قانون میں جو ترامیم کرنا پڑیں وہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے ،اب پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ ہوناچا ہیے کہ عدالتی اصلاحات پرعمل کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی ، پیپلزپارٹی سندھ اور بلوچستان میں عوامی معاشی معاہدے پرعمل کرے گی۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کوکہا ہے کہ اگلا بجٹ آنے سے پہلےصوبے بھرکا دورہ کریں اورکھلی کچہریاں رکھیں، رمضان کے بعد گڑھی خدا بخش میں جلسہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker