پاکستانتازہ ترین

کندھ کوٹ: کچے میں پولیس و رینجرز کے آپریشن میں 2 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ: پولیس و رینجرز کے آپریشن میں کچےکے علاقے سے 2 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

متعلقہ ایس ایس پی کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا،24 گھنٹے سے جاری مقابلے میں 2 مغویوں کوبازیاب کرالیاگیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں، آپریشن میں 10 سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker