پاکستانتازہ ترین

بنی گالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 3 کروڑ کے ہیرے ، سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں رواں سال کی ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 3 کروڑ مالیت کے ہیرے، سونا، نقدی، ڈالر اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔

عبداللہ حسن نامی شہری نے تھانہ بنی گالہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ میں ایف 11 میں موجود تھا کہ میرے باورچی نے کال پر گھر میں ڈاکو گھس آنے کی اطلاع دی۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 مسلح ڈاکووں نے باورچی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک کروڑ مالیت کے ہیرے، 35 تولہ سونا، 75 لاکھ روپے کی 10 گھڑیاں ، 15 ہزار ڈالر، ساڑھے تین لاکھ نقدی اور قیمتی پرفیوم لوٹ کر لے گئے۔

تھانہ بنی گالہ پولیس نے واقعے کی اسلام آباد،تھانہ بنی گالہ پولیس نے واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker