پاکستانتازہ ترین

دبئی میں فون فراڈ کرنیوالے 494 افراد گرفتار، ملزمان میں پاکستانی بھی شامل

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پولیس نے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیا۔

دبئی پولیس کے مطابق فون فراڈ کا شکار افراد کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔

494 ملزمان میں سے 406 فون فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا جن میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایاکہ دھوکابازوں نے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کیلئے کالز اور ای میلز کے حربے استعمال کیے جبکہ ملزمان سے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیے گئے ہیں۔

دبئی پولیس نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ فراڈ سے بچنے کیلئے کسی کو بھی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نہ بتائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker