پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی، وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے تشکیل نو پر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker