پاکستانتازہ ترین

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے جائزے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفد برازیل پہنچ گیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا وفد الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کیلئے برازیل پہنچ گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ وفد کے ہمراہ برازیل گئے ہیں جس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز چوہان، ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز اور ندیم زبیر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا وفد برازیل میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لے گا۔

برازیل اور بھارت وہ ممالک ہیں جہاں ای وی ایم کا استعمال طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔

2023 میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی ٹیم کے دورے برازیل کے دورے کی منظوری دی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی مصروفیات کے باعث دو مرتبہ دورہ برازیل ملتوی ہوا تھا۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا پائلٹ پراجیکٹ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker