پاکستانتازہ ترین

لاہور: منشیات سپلائی کیلئے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف

لاہور میں منشیات کی سپلائی کے لیے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایس ایس پی فرقان بلال اور آفتاب پھلڑوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے اسمگلروں کے 21 رکنی گروہ کو کرفتار کیا گیا ہے۔

عمران کشور کے مطابق ملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور پوش ایریاز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker