پاکستانتازہ ترین

لاہور میں بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان ہوگا

چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دینگے، آج سے مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔

سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈاؤن ہوگا، لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے، اس پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker