پاکستانتازہ ترین

عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ

واشنگٹن میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔

آئی ایم ایف سے نئے قرض پیکیج پر مذاکرات کیلئے وزیر خزانہ امریکا روانہ

حکومتی ذرائع کا بتانا ہےکہ عالمی مالیاتی اداروں کے حکام نے پاکستانی معاشی ٹیم کو طویل کے بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں نے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اورہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker