پاکستانتازہ ترین

پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کو اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اجلاس میں اےڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعظم نے اسمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر کمیٹی کی رپورٹ کی بھی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker