پاکستانتازہ ترین

کراچی میں جعلی نوٹ چلانے پر دو خواتین کو سزا سنا دی گئی

کراچی میں جعلی نوٹ چلانے پر عدالت نے 2 خواتین کو سزا سنا دی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے کے کیس میں 2 خواتین کو ایک ،ایک سال کی سزا سناتے ہوئے خواتین کو مچلکوں پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی ارشاد حسین نے پیپلز بس سروس میں ایک ہزار روپے جعلی نوٹ چلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو خواتین ثوبیہ اور فرحت کو ایک ایک سال کی سزا سنائی۔

عدالت نے دونوں خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ پروبیشن افسر دونوں خواتین کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کریں۔ دونوں خواتین ایک اچھی شہر بن کر رہیں گی اور دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔

عدالت نے خواتین سے برآمد ہزار، ہزار کے 6 جعلی نوٹ اسٹیٹ بینک کے حوالے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دونوں خواتین کا مؤقف تھا کہ ان کا غریب گھرانے سے تعلق ہے جبکہ ملزمہ فرحت ایک بیوہ عورت ہے۔ جعلی نوٹ چلانے کی سزا 7 سال ہے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا دی جاتی ہے۔

عدالت نےکہا کہ اسٹیٹ بینک نے بھی خواتین سے برآمد نوٹ جعلی قرار دیے تھے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کو 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں خواتین کے خلاف پیپلز بس سروس کے ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker