قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کی 12 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے۔
پی پی 22چکوال
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے فلک شیر اعوان 39230ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کےنثار احمد 32840ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 32گجرات
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 32 گجرات سے مسلم لیگ ق کے چوہدری موسیٰ الہی 63536 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ،سنی اتحاد کونسل کے چوہدری پرویز الٰہی 18327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
پی پی 93بھکر
غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سعید اکبر خان 44ہزار882ووٹ لیکر جیت گئے،آزاد امیدوار محمدافضل خان 39ہزار144ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 139 شیخوپورہ
ن لیگ کے رانا افضال حسین 46585 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،سنی اتحاد کونسل کےچودھری اعجاز بھٹی 29833 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان:
بلوچستان اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے،خضدار سے بی این پی مینگل آگے، لسبیلہ میں مسلم لیگ نواز کا پہلا نمبر، قلعہ عبداللہ میں پی کے میپ کے امیدوار کو سبقت حاصل ہے۔
خیبر پختونخوا:
خیبر پختون خوا اسمبلی کی 2نشستوں پربھی ضمنی الیکشن ہوئے۔
پی کے91کوہاٹ 2کے146پولنگ اسٹیشن کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا،سنی اتحاد کونسل کےداؤد شاہ20883ووٹ لیکر آگے ہیں ،آزاد امیدوار امتیاز شاہد قریشی 9981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔
این اے196قمبر شہداد کوٹ
غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید احمد جونیجو 91٫581 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،ٹی ایل پی کےمحمد علی 2763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خالی نشستوں پر مسلم لیگ ن کو سبقت حاصل ہے۔این اے ایک سو بتیس قصور سے ملک رشید آگے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ نشست پر بھی مسلم لیگ ن آگے ہے، این اے ایک سو انیس لاہور سے علی پرویز کا پہلا نمبر، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق پیچھے ہیں ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کو بھی سبقت ہے، این اے چوالیس ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلز پارٹی امیدوار کا دوسرا نمبر ہے، نشست علی امین گنڈا پور نے خالی کی تھی۔
ضمنی انتخابات کے موقع پر لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہی، علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پورچٹھہ، کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔



