پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا تھا، میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبہ کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker