پاکستانتازہ ترین

ملک میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو جاری ، دو دن سستا ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2320 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker