پاکستانتازہ ترین

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کی شوانگلیو بیس میں ہونے والی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا ، حکومت نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جب کہ دیگر 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تعمیر کی جائیں گی، یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker