پاکستانتازہ ترین

ہم آپ کیساتھ ہیں، آپکا مشن ہمارا مشن ہے: سعودی وزیرسرمایہ کاری کی وزیراعظم کو یقین دہانی

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر سعودی وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد آل فالیح نے ملاقات کی۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کو ’پرائم منسٹر آف ایکشن‘ قرار دے دیا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کی رفتار سے آگاہ ہیں، آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لےکر چل رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ کا مشن ہمارا مشن ہے، سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا، سرمایہ کاری سےمتعلق پاکستان ہماری ترجیح ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker