پاکستانتازہ ترین

مردان میں شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا ، ریلوے پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق

مردان میں شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا، آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال عملے میں جھگڑا ہوا۔ جس سے بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ جھگڑے میں شاپنگ مال کے عملے کے 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق شاپنگ مال عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا ، ایس پی سٹی شفیع الرحمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker