پاکستانتازہ ترین

حوثیوں کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو بھی جاری کردی

یمن کے حوثیوں نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔

حوثی گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی صوبے صعدہ کی فضائی حدود میں امریکی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا۔

حوثی گروپ کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ جمعرات کی شب یمن کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا جسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں نے تباہ شدہ امریکی ڈرون طیارے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ ویڈیو میں طیارے کو نشانہ بنائے جانے اور بعد ازاں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی امریکی اور برطانوی دشمنوں کے طیاروں کا یہی حال ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker