پاکستانتازہ ترین

حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا

حب ریلی کراس کو نیا چیمپئن مل گیا ، پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں فتح کا تاج جیاند ہوت کے سرسجا۔

بلوچستان کے جیاند ہوت نے 34 منٹ اٹھارہ سیکنڈ میں ریس مکمل کی، خواجہ تیمور ستائیس سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جب کہ صاحبزادہ سلطان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نادر مگسی گاڑی خراب ہونےکے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔

ویمنز کیٹیگری میں دینا پٹیل نے ٹائٹل کا دفاع کیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ 37 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

گورنربلوچستان عبدالولی محمد خان کاکڑ نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ حب ریلی کی تقریب کے لیے ٹینٹ لگائے گئے، یہاں خوبصورت ہال ہونا چاہیے اور ہر ماہ یہاں کھیلوں کے ایونٹ ہونے چاہئیں۔

گورنر بلوچستان عبدالولی محمد کاکڑ نے جیتنے والے ڈرائیوز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker