پاکستانتازہ ترین

کراچی میں اگلے 3 سے 4 روز گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے جب کہ شہرمیں ہلکی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker