پاکستانتازہ ترین

ٹانک سے اغواء ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

ٹا نک سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت کو ڈی آئی خان سے بازیاب کرا لیا گیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت کو بحفاظت بازیاب کرا کر اپنے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جج کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

اس سے قبل سیشن جج کے اغواء کا مقدمہ جج کے ڈرائیورشیر علی کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی ڈی آئی خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker