پاکستانتازہ ترین

سردار تنویرالیاس پر اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس پر اسلام آباد میں اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضےکی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں سردارتنویرالیاس، محمدعلی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنویر الیاس 20 سے 25 افراد کے ساتھ نجی مال کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، تنویر الیاس نے دفتر پر قبضے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تنویرالیاس نے سرداریاسرالیاس خان، سردار ڈاکٹر راشدالیاس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، تنویرالیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکارپرتشدد کیا اور ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال پر فائر بھی کیا جو مس ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker