پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، کراچی میں امن وامان سے متعلق بات چیت

صدر مملکت آصف زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ایم کیوایم وفد نے آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ صدرمملکت نے مبارکباد دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت آصف زرداری سے کراچی میں امن وامان سے متعلق بات چیت کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ سندھ میں امن امان سے متعلق آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کرنے آئے ہیں، امن امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لےکر چلیں گے۔

ایم کیو ایم وفد نے صدر مملکت آصف زرداری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker