پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال گندم درآمد سے متعلق وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کیا کہ اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات پر لیا گیا۔

اعلامیے مطابق وزیراعظم نےگندم کی درآمد سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker