پاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

صوابی: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی زندگی ختم کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوابی کے علاقے گدون چنئی میں پیش آیا جہاں 15 سالہ لڑکا پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران لڑکے سے گولی چلی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے ایسا ہی واقعہ سوات میں بھی پیش آ چکا ہے جہاں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے پستول لوڈ کرکے کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker