بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں کے سوا سب سے بات کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے، یہ تین نام ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے تجویز کیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت مخالفین سے ہوتی ہے دوستوں سے نہیں، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں، جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں۔
واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔



