پاکستانتازہ ترین

جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی ملاقات۔ ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے، انسداد اسمگلنگ کارروائیاں جاری رہیں گی، احتجاج آئینی حق تاہم شاہراہوں کی بندش غیر قانونی اقدام ہے، شاہراہیں بند کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا، جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم رہیں گی، لیویز اور پولیس انسداد اسمگلنگ میں تلاشی کے مجاز نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی کہ جوائنٹ چیک پوسٹ پر مسافر بسوں کو 15 تا 20 منٹ سے زیادہ نہ روکا جائے، ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکورٹی اہلکار موجود ہوگا، مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker