پاکستانتازہ ترین

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker