پاکستانتازہ ترین

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار

اسلام آباد: سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کےلیے تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اگر انہیں گندم تحقیقات کمیٹی نے بلایا تو ضرور جائیں گے، ان کی حکومت نے گندم درآمد کرنے کا کوئی نیا قانون منظور نہیں کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم کی درآمد کی اجازت دینے کا ایس آر او پی ٹی آئی حکومت نے جاری کیا تھا۔

سابق نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہی ایس آر او 2 سال تک پی ٹی آئی حکومت میں اور 16 ماہ تک پی ڈی ایم حکومت اور آج کی حکومت میں بھی لاگو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker