پاکستانتازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

بہاولپور کے چک نمبر 6 محمد عثمان کو سائیکل اور فجر کوسکوٹی مل گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نور بی بی کو ایک لاکھ روپے پیش کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ بہاولپور کے دوران ننھے عثمان نے سائیکل اور معصوم فجر نے سکوٹی کی خواہش کی تھی۔

چک چھ بی سی کی بزرگ خاتون نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مالی امداد کی ضرورت کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنک گیمز کے سلسلے کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں آپ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں ،امید کرتی ہوں یہ کھلاڑی مستقبل میں ورلڈ چیمپئن ہوں گی۔

پنک گیمز میں شریک کھلاڑیوں میں نیشنل اور ورلڈ چیمپئن نکلیں گے،بچیوں کو کھیلوں میں آگے بڑھتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker